حیدرآباد۔22ستمبر(اعتماد نیوز) آج آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا
بابو نائیڈو نے اپنے پہلے دورہ چھتیس گڑھ کے موقع پر مقامی وزیر اعلی رمن
سنگھ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چندرا بابو نائیڈو پولاورم پراجکٹ سے
متعلق وہ بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق نائیڈو
آندھرا پردیش کی ترقی کے لئے
پڑوسی ریاستوں کے تعاون کو یقینی بنانے کے لئے چھتیس گڑھ کا دورہ کیا جہاں
وہ صدر مقام کی ترقی کے لئے بھی چھتیس گڑھ میں جاری ترقیاتی اسکیمات کا
کا جائزہ لینگے۔ چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ انکے کابینہ وزرا اور پندرہ
صنعت کار اس دورہ میں شامل ہیں۔